16 جولائی، 2015، 12:32 AM

آرمی پبلک اسکول پر حملے میں ملوث اکثر دہشت ہلاک

آرمی پبلک اسکول پر حملے میں ملوث اکثر دہشت ہلاک

پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کا کہنا ہےکہ سانحہ آرمی پبلک اسکول میں شہید ہونے والے بچوں نے پاکستانی قوم کو متحد کردیا ہے جب کہ سانحے میں ملوث اکثر وہابی دہشت گردوں کو انجام تک پہنچادیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کا کہنا ہےکہ سانحہ آرمی پبلک اسکول میں شہید ہونے والے بچوں نے پاکستانی قوم کو متحد کردیا ہے جب کہ سانحے میں ملوث اکثر وہابی دہشت گردوں کو انجام تک پہنچادیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پشاور میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے آرمی پبلک اسکول میں شہید ہونے والے بچوں کے لواحقین کے اعزاز میں افطار ڈنر دیا اس موقع پر جنرل راحیل شریف نے شہدا کے لواحقین سے ملاقات کی اور انہیں واقعہ میں ملوث دہشت گردوں کی تفصیلات سے بھی آگاہ گیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سانحہ پشاور کے شہدا کو خراج تحسین پیش کیا جب کہ لواحقین سے گفتگو میں پاک فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ آرمی پبلک اسکول کے بچوں کی شہادت نے پوری قوم کو یکجا کردیا ہے، پوری قوم اور مسلح افواج شہدا کے ساتھ ہے اور اس سانحہ کو بھلایا نہیں جاسکتا۔

اواضح رہے کہ پاکستانی آرمی پبلک اسکول پر وہابی دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا جس میں 150 معصوم بچے اور اسکول کے عملے کے افراد جاں بحق ہوگئے تھے لال مسجد کے  وہابی ملا عبدالعزیزنے اس واقعہ وہابی دہشت گردوں کو حق بجانب قراردیا تھا لیکن پاکستانی حکومت نے اسے گرفتار کرنے کی کوئي کوشش نہیں کی۔

News ID 1856643

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha