مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے واضح کیا ہے کہ پاک ۔ چین اقتصادی راہداری کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے یا پیشرفت کو روکنے کی ہر کوشش کو ہر صورت میں ناکام بنادیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پاک ۔ چین اقتصادی راہداری سے صرف پاکستان کو نہیں پورے خطے کو فائدہ پہنچے گا اور ہمیں توقع ہے کہ دنیا اقتصادی راہداری منصوبے کو اسی نظر سے دیکھے گی۔جنرل راحیل شریف نے یہ بات اسلام آباد میں چینی آرمی کی 88 ویں سالگرہ کے حوالے سے ہونے والی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔ جنرل راحیل شریف نے کہا کہ میں اپنے اس عزم کا اعادہ کرتا ہوں کہ چین کا دشمن ہمارا دشمن ہے اور ہم تمام چیلنجز سے اکھٹے مل کر مقابلہ کریں گے۔
پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے واضح کیا ہے کہ پاک ۔ چین اقتصادی راہداری کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے یا پیشرفت کو روکنے کی ہر کوشش کو ہر صورت میں ناکام بنادیا جائے گا۔
News ID 1857028
آپ کا تبصرہ