29 دسمبر، 2015، 11:28 AM

پشاورمیں مزید 4 وہابی دہشت گردوں کو پھانسی دے دی گئی

پشاورمیں مزید 4 وہابی دہشت گردوں کو پھانسی دے دی گئی

پاکستان کے شہر پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر حملے میں ملوث مزید 4 وہابی دہشت گردوں کو پھانسی دے دی گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوزکے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر حملے میں ملوث مزید 4 وہابی دہشت گردوں کو پھانسی دے دی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق 4 وہابی دہشت گردوں نورسعید، مرادخان،عنایت اللہ اوراسرارالدین کوکوہاٹ جیل میں پھانسی دے دی گئی ، چاروں دہشت گرد سانحہ آرمی پبلک اسکول میں ملوث تھے اورانہیں فوجی عدالت میں سزا سنائی گئی تھی، چاروں مجرموں کے ڈیتھ وارنٹ پرآرمی چیف جنرل راحیل شریف نےدستخط کیے تھے۔ واضح رہے کہ 2 دسمبرکوکوہاٹ ہی کی جیل میں سانحہ آرمی پبلک اسکول میں وہابی دہشت گردوں کے ہولناک حملے کے 4 منصوبہ سازوں مولوی عبدالسلام ولد شمسی، حضرت ولد اول بازخان، مجیب الرحمان عرف نجیب اللہ ولد گلا جان اورسبیل عرف یحییٰ ولد عطاء اللہ کو بھی پھانسی دی گئی تھی۔

News ID 1860657

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha