14 دسمبر، 2015، 11:49 AM

الانباربم دھماکے میں 6 اہلکار جاں بحق

الانباربم دھماکے میں 6 اہلکار جاں بحق

عراق کے صوبہ الانبار میں داعش دہشت گردوں کے بم دھماکے میں 6 اہلکار جاں بقح ہوگئے ہیں داعش دہشت گرد سعودی عرب کی سرحد سے عراق میں داخل ہورہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے صوبہ الانبار میں داعش دہشت گردوں کے بم دھماکے میں 6 اہلکار جاں بقح ہوگئے ہیں داعش دہشت گرد سعودی عرب کی سرحد سے عراق میں داخل ہورہے ہیں۔اطلاعات کے مطابق وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ فوجی حکام کے مطابق انبار صوبے میں حملہ آور نے بارود سے بھرا ٹرک سرحدی چیک پوسٹ سے ٹکرادیا۔ داعش کی جانب سے حملہ آور کی شناخت علی الانصاری کے نام سے بتائی گئی ہے۔ داعش نے حملے کی تصاویر بھی جاری کی ہیں صوبہ انبار کے علاقوں پر داعش قابض ہیں اور عراق کے اس صوبہ  کی سرحدیں شام، اردن اور سعودی عرب سے ملتی ہیں۔

News ID 1860297

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha