21 جنوری، 2016، 2:10 PM

پاکستان میں باچا خان یونی ورسٹی پر حملے کی یاد میں آج سوگ منایا جارہا ہے

پاکستان میں باچا خان یونی ورسٹی پر حملے کی یاد میں آج سوگ منایا جارہا ہے

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے شہر چار سدہ میں باچا خان یونی ورسٹی پر وہابی دہشت گردوں کے حملے کی یاد میں آج پاکستان بھر میں سوگ منایا جا رہا ہے اور تمام سرکاری عمارتوں اور دفاتر پر قومی پرچم سرنگوں ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے شہر چار سدہ میں باچا خان یونی ورسٹی پر وہابی دہشت گردوں کے حملے کی یاد میں آج پاکستان بھر میں سوگ منایا جا رہا ہے اور تمام سرکاری عمارتوں اور دفاتر پر قومی پرچم سرنگوں ہے۔ پارلیمنٹ، ایوان صدر اور وزیراعظم ہاؤس اور صوبائی اسمبلیوں سمیت تمام سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں ہے۔ اس کے علاوہ صوبائی سطح پر خیبر پختونخواہ، سندھ، بلوچستان اور گلگت بلتستان میں 3 روزہ سوگ منایا جا رہا ہے جب کہ پنجاب میں ایک اور آزاد کشمیر میں 2 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز چارسدہ کی باچا خان یونیورسٹی میں 4 وہابی دہشت گردوں نے حملہ کر کے ایک پروفیسر سید حامد حسین سمیت 25 افراد کو ہلاک کردیا جب کہ 60 افراد کو زخمی کر دیا تھا۔ چاروں وہابی دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے ساتھ مقابلے میں ہلاک ہو گئے تھے واضح رہے کہ وہابی مدارس اور ادارے پاکستان میں عدم استحکام پیدا کررہے ہیں وہابی پاکستان کے لئے بہت بڑا خطرہ بنے ہوئے ہیں اور پاکستان سے وہابی فکر کا خاتمہ در حقیقت دہشت گردی کے خاتمہ کا باعث بنےگا۔

News ID 1861226

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha