21 مئی، 2016، 12:40 PM

بلوچستان میں وزیر بلدیات کے بیٹے کا ضلع پشین سے اغواء

بلوچستان میں وزیر بلدیات کے بیٹے کا ضلع پشین سے اغواء

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے وزیر بلدیات سردار مصطفیٰ خان ترین کے بیٹے کو مسلح دہشت گردوں نے ضلع پشین سے اغواء کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے وزیر بلدیات سردار مصطفیٰ خان ترین کے بیٹے کو مسلح دہشت گردوں نے ضلع پشین سے اغواء کرلیا ہے۔پشین کے ڈسٹرکٹ پولیس افسر کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے بلوچستان کے وزیر بلدیات کے بیٹے کو پشین میں کیڈٹ کالج سے اغواء کیا جبکہ اغواء کار نوجوان کی گاڑی کو کالج کے قریب ہی چھوڑگئے۔واقعہ کے بعد صوبائی وزیر کے بیٹے کی بحفاظت بازیابی کو یقینی بنانے کے لیے سرچ آپریشن کا آغاز کردیا گیا۔پولیس اور لیویز فورسز نے مختلف مقامات پر چھاپوں کے دوران اغواء میں ملوث ہونے کے شبہ میں متعدد ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ادھر بلوچستان کے وزیر اعلیٰ نواب ثناء اللہ زہری نے واقعے کا نوٹس لے کر بلوچستان کے پولیس چیف کو صوبائی وزیر کے بیٹے کی بازیابی کے لیے کوششیں تیز کرنے کی ہدایات کردیں۔

سردار مصطفیٰ خان ترین عام انتخابات 2013 کے دوران پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے ٹکٹ پر پشین سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

News ID 1864172

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha