مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے دارالحکومت بغداد میں ایک اعلی سکیورٹی اہلکار کے مطابق صدر سٹی میں ہونے والے بم دھماکوں میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
محمد الجویبراوی نے کہا کہ عراق کے خفیہ اداروں کی تلاش و کوشش کے بعد ان افراد کو گرفتار کرلیا ہےاوردھماکوں کی تفصیلات جاننے کے لئے گرفتار ہونے والے دہشت گردوں سے تحقیقات کی جارہی ہیں ۔
آپ کا تبصرہ