مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیلی جلادوں کے وحشیانہ تشدد کے نتیجے میں شدید زخمی ہونے والا فلسطینی شہری اسپتال میں شہید ہوگیا۔
اطلاعات کے مطابق فلسطین میۂ قیدیوں کے امور کے محکمہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گيا ہے کہ 53 سالہ القدس کے رہائشی عزیز عویسات کو وحشیانہ تشدد کے بعد حالت خراب ہونے پر اساف ھروفیہ اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں اسے طبی امداد فراہم کرنے کے بجائے صرف اسپتال کے بستر پر باندھ دیا گیا تھا۔ اسپتال میں بھی اسے کسی قسم کی طبی امداد مہیا نہیں کی گئی۔
فلسطینی محکمہ اسیران کے چیئرمین عسی قراقع نے اسیر عویسات کی شہادت کی ذمہ داری صہیونی حکومت پرعا ئد کی ہے اور اس مجرمانہ واقعہ کی بین الاقوامی سطح پر تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
آپ کا تبصرہ