مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں مظاہرے کے دوران اسرائیلی فوج کی پر تشدد کارروائی کے نتیجے میں فلسطینی وزیر زیاد ابو عین ہلاک ہوگئےہیں۔اطلاعات کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے ترموسیا میں فلسطینی وزیر اور اسرائیلی بستیوں کی تعمیر کے خلاف چلائی جانے والی مہم کے سربراہ زیاد ابو عین اپنے کارکنان کے ساتھ اسرائیلی اقدام کے خلاف پرامن مظاہرہ کر رہے تھے کہ اسی دوران اسرائیلی فوجیوں نے مظاہرین پر دھاوا بول کر آنسو گیس کی شیلنگ ، فائرنگ اور لاٹھی چارج شروع کردیا جس کی زد میں آکر زیاد ابو عین شدید زخمی ہوگئے، زخمی وزیرکو اسپتال منتقل کیا جارہا تھا تاہم وہ راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگئے۔دوسری جانب فلسطینی صدر محمود عباس نے جھڑپ میں زیاد ابو عین کی ہلاکت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے صیہونی فوج کا وحشیانہ اقدام قرار دیا، محمود عباس نے وزیر کی ہلاکت پر 3 روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی اتھارٹی اس پر خاموش نہیں رہے گی ۔
مہر نیوز/10 دسمبر/ 2014 ء : مقبوضہ مغربی کنارے میں مظاہرے کے دوران اسرائیلی فوج کی پر تشدد کارروائی کے نتیجے میں فلسطینی وزیر زیاد ابو عین ہلاک ہوگئےہیں۔
News ID 1846013
آپ کا تبصرہ