پاکستان میں  قتل کے مجرم کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا

پاکستان میں کوٹ لکھپت جیل میں دوہرے قتل کے مجرم جاوید عرف جیدا کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں کوٹ لکھپت جیل میں دوہرے قتل کے مجرم جاوید عرف جیدا کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا اطلاعات کے مطابق کوٹ لکھپت جیل میں دوہرے قتل کے مجرم جاوید عرف جیدا کو علی الصبح پھانسی دی گئی ۔ اس موقع پر جیل اور اطراف میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے، مجرم نے 19 ستمبر 1987 کو لاہورکی شمالی چھاؤنی میں واقع کینٹ میں 2 افراد کو قتل کیا تھا جس پر عدالت نے جاوید کو 1989 میں ٹرائل کورٹ نے2 بارپھانسی کی سزا کا حکم سنایا تھا. مجرم جاوید نے رحم کی اپیل کی تھی جسے سپریم کورٹ اورصدر پاکستان نے مسترد کردیا تھا۔

News Code 1855536

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 7 =