پاکستان میں شفقت حسین کو قتل کے جرم میں پھانسی دےدی گئی

پاکستان میں شفقت حسین نے2001 میں 14 برس کی عمر میں 7 برس کے بچے کو قتل کردیا تھا جسے آج تختہ دار پر لٹکا دیا گیا ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں شفقت حسین نے2001 میں  14 برس کی عمر میں 7 برس کے بچے کو قتل کردیا تھا جسے آج تختہ دار پر لٹکا دیا گیا ہے ۔

اطلاعات کے مطابق 7 سالہ بچے کے قتل کے مجرم شفقت حسین کو سینٹرل جیل کراچی میں تختہ دار پر لٹکا دیا گیا، اس موقع پر جیل کے اطراف میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے جب کہ گزشتہ روز مجرم کی اہل خانہ سے آخری ملاقات کروادی گئی تھی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل مجرم شفقت حسین کے  4 مرتبہ ڈیتھ وارنٹ جاری ہوئے تھے جس پر عمل در آمد نہیں ہو سکا تھا ، مجرم شفقت حسین نے 2001 میں 7 سال کے لڑکے کو اغوا کے بعد قتل کردیا تھا ۔

News Code 1857120

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha