ملتان میں دو قیدیوں کو پھانسی دیدی گئی

پاکستان کے شہر ملتان کی سینٹرل جیل میں سزائے موت کے دو قیدیوں کو پھانسی دے دی گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر ملتان  کی سینٹرل جیل میں سزائے موت کے دو قیدیوں کو پھانسی دے دی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق مطابق سینٹرل جیل ملتان میں آج صبح سزائے موت کے دوقیدیوں فاروق اور کریم نواز کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا جب کہ اس موقع پر جیل کے اطراف میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ مجرم فاروق نے1988میں لین دین کےتنازع جب کہ مجرم کریم نوازنے1999میں پرانی دشمنی پرایک شخص کو قتل کیا تھا۔

News Code 1856917

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 7 =