مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی مختلف جیلوں مچھ، لاہور، فیصل آباد، ساہیوال، گوجرانوالہ، سرگودھا، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور ملتان میں قتل کے 10مجرموں کو پھانسی دے دی گئی ہے۔ بلوچستان کی سینٹرل جیل مچھ میں قتل کے مجرم کو پھانسی دے دی گئی ہے۔ جیل ذرائع کے مطابق فیصل آباد اور لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں قتل کے 2مجرموں کو پھانسی دے دی گئی ہے، کوٹ لکھپت جیل میں قتل کے مقدمات میں سزائے موت پانے والے 2مجرموں شکیل اور شیر علی کو آج علی الصبح پھانسی دے دی گئی، جیل ذرائع کے مطابق مجرم شکیل نے 1998 میں لاہور کے علاقے اسلام پورہ میں 1شخص کو قتل کردیا تھا، جبکہ سزائے موت پانے والے دوسرے مجرم شیر علی نے 2001میں کاہنہ کے علاقے میں نوید نامی شخص کو قتل کیا تھا، دونوں مجرموں کی رحم کی اپیلیں مسترد ہونے پر ڈیتھ وارنٹ جاری کیے گئے تھے۔ اس کے علاوہ پنجاب کے مختلف شہروں جن میں ساہیوال، گوجرانوالہ، ملتان، سرگودھا، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 1،1مجرم کو پھانسی دی گئی ہے واضح رہے کہ دہشت گردوں کو تختہ دار پر نہیں لٹکایا جارہا ہے بلکہ عام قیدیوں کو سوآئے موت دی جارہی ہے۔
مہر نیوز/26 مئی / 2015 ء : پاکستان کی مختلف جیلوں مچھ، لاہور، فیصل آباد، ساہیوال، گوجرانوالہ، سرگودھا، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور ملتان میں قتل کے 10مجرموں کو پھانسی دے دی گئی ہے۔
News ID 1855444
آپ کا تبصرہ