مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کی مختلف جیلوں میں قتل کے مزید 7 مجرموں کو پھانسی دے دی گئی ہے۔ جب کہ 3 کی سزاؤں پر عمل درآمد روک دیاگیا۔ اطلاعات کے مطابق پنجاب کی مختلف جیلوں میں آج صبح قتل کے مزید 7 مجرموں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا جب کہ 3 مجرموں کی سزاؤں پر عدالت کی جانب سے حکم امتناعی جاری ہونے باعث عملدرآمد روک دیا گیا۔
![پنجاب کی مختلف جیلوں میں 7 افرا کو پھانسی دیدی گئی پنجاب کی مختلف جیلوں میں 7 افرا کو پھانسی دیدی گئی](https://media.mehrnews.com/d/2015/01/04/3/742402.jpg?ts=1486462047399)
پاکستان کے صوبہ پنجاب کی مختلف جیلوں میں قتل کے مزید 7 مجرموں کو پھانسی دے دی گئی ہے۔
News ID 1855892
آپ کا تبصرہ