28 جولائی، 2015، 1:27 PM

پاکستان میں مزید دو قیدیوں کو پھانسی دے دی گئی

پاکستان میں مزید دو قیدیوں کو پھانسی دے دی گئی

پاکستان کے شہرملتان اور اٹک کی جیلوں میں سزائے موت کے مزید دو قیدیوں کو پھانسی دے دی گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے  ایکسپریس نیوز کے حوالے  سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہرملتان اور اٹک کی جیلوں میں سزائے موت کے دو قیدیوں کو پھانسی دے دی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق سینٹرل جیل ملتان اور ڈسٹرکٹ جیل اٹک میں آج صبح سزائے موت کے قیدیوں اختر اور کریم  کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا جب کہ اس موقع پر جیل کے اطراف میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ مجرم اختر نے 6 دسمبر 1989 جب کہ مجرم کریم نے 2003 میں ڈکیتی کے دوران ایک شخص کو قتل کیا تھا۔ واضح رہے کہ پاکستان میں دہشت گردوں کو تختہ دار پر لٹکانے کے بجائے عام قیدیوں کو پھانسی دینے کا سلسلہ تیزی کے ساتھ جاری ہے جبکہ پاکستانی حکومت طالبان دہشت گردوں کو بچانے کی کوشش کررہی ہے۔

News ID 1856943

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha