پنجاب کی مختلف جیلوں میں7 مجرموں کو سزائے موت دے دی گئی

پاکستان کے صوبہ پنجاب کی مختلف جیلوں میں آج بھی قتل کے مزید 7 مجرموں کو سزائے موت دے دی گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوز کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ  پاکستان کے صوبہ پنجاب کی مختلف جیلوں میں آج بھی قتل کے مزید  7 مجرموں کو سزائے موت دے دی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق اٹک، سرگودھا، گجرات، ملتان اور قصور میں سزائے موت کے 7 مجرموں کو علی الصبح تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔ اٹک میں قتل کے 3  مجرموں  کو محمد صفدر، آفتاب خان اور اس کے باپ کو پھانسی دے دی گئی۔ ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا میں قتل کے مجرم محمد نواز کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا، محمد نواز نے 2002 میں فرید احمد نامی شخص کو قتل کیا تھا۔ ڈسٹرکٹ جیل گجرات میں بھی سزائے موت کے قیدی گلفام عرف گلو کو پھانسی دے دی گئی، مجرم نے2001  میں جلال پور جٹہ میں ایک شخص کو قتل کیا تھا۔ڈسٹرکٹ جیل ملتان میں سزائے موت کے مجرم نیر عباس کو بھی پھانسی دے دی گئی، مجرم نے 1996 میں ایک شخص کو قتل کیا تھا۔ سرگودھا کی ڈسٹرکٹ جیل میں بھی سزائے موت کے مجرم نواز کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا، مجرم نے زمین کے تنازع پر اپنے رشتہ دار کا قتل کیا تھا۔ قصور میں بھی باپ اور بیٹے کو قتل کے جرم میں طفیل نامی شخص کو پھانسی دے دی گئی۔

News Code 1856970

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 12 =