پاکستان میں مزید دو افراد کو پھانسی دے دی گئی

پاکستان کے شہر فیصل آباد اور ساہیوال کی جیلوں میں سزائے موت کے مزید 2 مجرموں کو پھانسی دے دی گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نےایکسپریس نیوز کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر فیصل آباد اور ساہیوال کی جیلوں میں سزائے موت کے مزید 2 مجرموں کو پھانسی دے دی گئی ہے۔ اطلاعات کےمطابق فیصل آباد ڈسٹرکٹ جیل میں قید مجرم عدیل شہزاد کو پھانسی دے دی گئی، مجرم نے 2001 میں پیر محل میں معمولی تنازعے پر ایک عورت اور اس کے 3 بچوں کو قتل کردیا تھا ۔ ڈسٹرکٹ جیل ساہیوال میں کئی برسوں سے سزائے موت کے منتظر قیدی کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا ، مجرم محمد اشرف عرف اچھو نے 2000 میں وارث علی نامی ایک شخص کو قتل کردیا تھا۔

News Code 1863238

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 2 =