پنجاب کی مختلف جیلوں میں مزید 4 افراد کو پھانسی دیدی گئی

پاکستان کے صوبہ پنجاب کی مختلف جیلوں میں سزائے موت کے مزید 4 قیدیوں کو پھانسی دے دی گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نےایکسپریس نیوز کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کی مختلف جیلوں میں سزائے موت کے مزید 4 قیدیوں کو پھانسی دے دی گئی ہے۔اطلاعات کے مطابق ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا اور نیو سینٹرل جیل بہاولپور میں آج صبح سزائے موت کے قیدیوں طارق اور محمد اسرار  کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا جب کہ اس موقع پر جیل کے اطراف میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ مجرم طارق اور محمد اسرار نے 2000 میں ایک ایک شخص کو قتل کیا تھا۔

راولپنڈی کے اڈیالہ جیل میں بھی قتل کے دو مجرموں ارشد اور جہانداد کو  تختہ دار پر لٹکا دیا گیا ۔ ارشد نے 2001 جب کہ جہانداد نے 2002 میں ایک شخص کو قتل کیا، جیل حکام نے قانونی کارروائی کے بعد مجرمان کی لاشیں ورثا کے حوالے کردیں۔

News Code 1856993

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 11 =