مہر خبررساں ایجنسی نےایکسپریس نیوزکے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی ایک عدالت نے کوٹ لکھپت جیل میں قید، قتل کے 2 مجرموں کے ڈیتھ وارنٹ جاری کردیئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق کوٹ لکھپت جیل کی درخواست پرسیشن کورٹ لاہور نے قتل کے 2 مجرم خضر اورسعید کے ڈیتھ وارنٹ جاری کر دیئے ہیں جہاں مجرم خضر کو 28 جولائی اورسعید کو 29 جولائی کو کوٹ لکھپت جیل میں پھانسی دے دی جائے گی۔
پاکستان کی ایک عدالت نے کوٹ لکھپت جیل میں قید، قتل کے 2 مجرموں کے ڈیتھ وارنٹ جاری کردیئے ہیں۔
News ID 1856827
آپ کا تبصرہ