11 ستمبر، 2015، 1:11 PM

پرویز مشرف کےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

 پرویز مشرف کےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

پاکستان میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ججز نظربندی کیس میں پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف کےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوز کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ججز نظربندی کیس میں پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف کےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف ججز نظر بندی کیس کی سماعت اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج سہیل اکرام نے کی، دوران سماعت پرویز مشرف کے وکلا کی جانب سے سابق صدر کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی گئی جسے عدالت نے درخواست کے ساتھ میڈیکل رپورٹ منسلک نہ ہونے پر مسترد کردیا۔سماعت کے دوران بیانات ریکارڈ کرانے کے لئے طلب کئے گئے دونوں گواہ عدالت میں پیش نہ ہوئے جس پر وکیل استغاثہ کا کہنا تھاکہ ایک گواہ انسپکٹرغلام مصطفیٰ کیانی چھٹی پرہیں جب کہ دوسرےگواہ قیصرنیازحج کی ادائیگی کےسلسلے میں ملک سےباہر ہیں۔ عدالت نے کیس کی سماعت یکم اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ پیشی پر پرویز مشرف کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

News ID 1858052

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha