13 جون، 2015، 12:23 AM

لاہورمیں سفاک چچا نے3 بھتیجوں کو قتل کردیا

لاہورمیں سفاک چچا نے3 بھتیجوں کو قتل کردیا

پاکستان کے شہر لاہورمیں سفاک چچا نے گھریلو تنازعہ پر 3 بھتیجوں کو بے دردی سے قتل کردیا جب کہ اس دوران بچوں کی والدہ کو بھی قتل کرنے کی کوشش کی گئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوزکے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر لاہورمیں سفاک چچا نے گھریلو تنازعہ پر 3 بھتیجوں کو بے دردی سے قتل کردیا جب کہ اس دوران بچوں کی والدہ کو بھی قتل کرنے کی کوشش کی گئی۔اطلاعات کے مطابق لاہورکے علاقے بیگم کوٹ میں چچا نے گھریلو جھگڑے پراپنے  3 بھتیجوں اور بھابھی پرتیزددھار آلے سے وارکیا جس کے نتیجے میں تینوں بھتیجے موقع پرہی ہلاک  ہوگئے جب کہ بھابھی شدید زخمی ہوگئی جسے اسپتال متنقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق قتل کئے جانے والے بچوں میں 3 سالہ کاکا،5 سالہ عظیم اور7 سالہ وسیم شامل ہیں۔،واقعہ کے بعد پولیس کی بڑی نفری نے موقع پرپہنچ کر بچوں کے چچا  ملزم فریاد کو گرفتار کرلیا ہے۔

News ID 1855800

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha