مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوزکے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ چنیوٹ میں تھانہ محمد والا میں سنگدل باپ نے اپنے 5 بچوں کو گلا دبا کر قتل کرکے خودکشی کرلی۔ اطلاعات کے مطابق چنیوٹ میں تھانہ محمد والا میں محمد حسین نے دل برداشتہ ہوکر آج صبح اپنے 5 بچوں کو گلا دبا کرقتل کردیا جب کہ خود بھی گلے میں پھندا ڈال کرخود کشی کرلی، مقتول بچوں میں 8 سالہ اقرا، 6 سالہ وقاص ،5 سالہ شہزاد، 3 سالہ عثمان اورایک سالہ رضوان شامل ہیں۔پولیس کے مطابق بچے قتل کرکے خود کشی کرنے والا سنگدل باپ حساس ادارے کا ملازم تھا، گھریلو مسائل کے باعث ملزم محمد حسین کی بیوی 8 ماہ قبل روٹھ کر میکے چلی گئی تھی جبکہ واقعہ کی تحقیقات کا آغازکردیا گیا ہے۔
پاکستان کے علاقہ چنیوٹ میں تھانہ محمد والا میں سنگدل باپ نے اپنے 5 بچوں کو گلا دبا کر قتل کرکے خودکشی کرلی۔
News ID 1868799
آپ کا تبصرہ