پاکستان میں تین بچوں کو گلا دبا کر قتل کردیا گیا

پاکستان کے شہر لاہور میں ہیر کے علاقے میں ایک گھر سے تین بچوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جنہیں گلا دبا کر قتل کیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر لاہور میں ہیر کے علاقے میں ایک گھر سے تین بچوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جنہیں گلا دبا کر قتل کیا گیا ہے۔ لاہور کے علاقے ہیر میں ایک گھر میں تین بچوں کو قتل کردیا گیا ہے۔ مقتولین میں 10 سالہ زین، 6 سالہ کنیز فاطمہ اور 4 سالہ ابراہیم شامل ہیں۔ اس بہیمانہ واقعہ  کے وقت گھر میں ان کی ماں موجود تھی اور مبینہ طور پر اسی نے بچوں کو قتل کیا ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو بچوں کی لاشیں ملیں اور ان کی ماں زخمی حالت میں تھی۔ ابتدائی تفتیش میں پتہ چلا ہے کہ تینوں بچوں کو گلا دبا کر جان سے مارا گیا۔ خاتون کے بارے میں پتہ چلا کہ وہ مطلقہ ہے اور اس نے قتل کا الزام اپنے کسی دوست پر عائد کیا ہے۔

News Code 1879583

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 1 =