شوال میں فوج کے ساتھ جھڑپ میں 6 وہابی دہشت گرد

پاکستان کے قبائلی علاقہ شمالی وزیرستان میں شوال میں پاکستانی سکیورٹی فورسز سے جھڑپ میں 6 وہابی دہشت گردہلاک جب کہ پاک فوج کے لیفٹیننٹ کرنل سمیت 2 فوجی اہلکار جاں بحق ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی  نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقہ شمالی وزیرستان میں شوال میں پاکستانی سکیورٹی فورسز سے جھڑپ میں 6 وہابی دہشت گردہلاک جب کہ پاک فوج کے لیفٹیننٹ کرنل سمیت 2 فوجی اہلکار جاں بحق ہوگئے ہیں۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال میں زمینی آپریشن جاری ہے اور اس دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں جھڑپ کے دوران 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جب کہ 2 اہلکار بھی جاں بحق ہوئے۔ ترجمان کے مطابق وہابی  دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹیننٹ کرنل فیصل ملک اور ایک اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

News Code 1857636

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 4 =