مہر خبررساں ایجنسی نےایکسپریس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقہ جنوبی وزیرستان میں شتکوئی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے امن جرگے کے قبائلی رہنما سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق وزیرستان کے علاقے شتکوئی گریوم میں محسود قبائل کے جرگے کا انعقاد ہوا جس میں قبائلی عمائدین اور مقامی افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی جب کہ جرگے کے اختتام پر گھروں کو روانگی کے دوران نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں امن جرگے کے قبائلی رہنما ملک ولی خان سمیت دیگر 3 افراد ہلاک ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق مسلح دہشت گرد پہلے سے گھات لگائے بیٹھے تھے جنہوں نے ملک ولی خان اور ان کے دیگر 3 ساتھیوں کو نشانہ بنایا۔
پاکستان کے قبائلی علاقہ جنوبی وزیرستان میں شتکوئی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے امن جرگے کے قبائلی رہنما سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
News ID 1860902
آپ کا تبصرہ