باجوڑ ایجنسی میں بم دھماکے میں مقامی قبائلی رہنما ہلاک

پاکستان کے قبائلی علاقہ باجوڑ ایجنسی کی تحصیل نواگئی میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے سے مقامی قبائلی رہنما ملک رحیم گل ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقہ باجوڑ ایجنسی کی تحصیل نواگئی میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے سے مقامی قبائلی رہنما ملک رحیم گل ہلاک  ہوگئے ہیں۔ باجوڑ ایجنسی کی تحصیل نواگئی کے گاؤں چمرکنڈ میں شر پسندوں نے سڑک کنارے نصب بارودی مواد کو اس وقت ریموٹ کنٹرول کی مدد سے اڑایا جب مقامی قبائلی رہنما ملک رحیم گل گاڑی میں وہاں سے گزر رہے تھے، دھماکے کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی جب کہ ملک رحیم گل ہلاک اور گاڑی میں سوار دیگر 2 افراد زخمی ہوگئے۔ لاشوں اور زخمیوں کو ایجنسی ہیڈ کوارٹر اسپتال خار منتقل کیا گیا جہاں ملک رحیم گل کی میت کو لواحقین کے حوالے کردیا گیا ہے۔

News Code 1857688

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 9 =