مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شمالی وزیرستان میں سڑک کنارے بم دھماکے میں ایک سیکیورٹی اہلکار ہلاک جبکہ 2 زخمی ہوگئے ہیں۔ سیکیورٹی اہلکار وزیرستان کے علاقے سروکئی میں عمومی گشت پر تھے ان کی گاڑی کو سڑک کنارے نصب ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا۔ ریموٹ کنٹرول دھماکے سے گاڑی کو شدید نقصان پہنچا جبکہ اس میں موجود اہلکار بھی نشانہ بنے۔ زخمیوں اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔
پاکستان کے شمالی وزیرستان میں سڑک کنارے بم دھماکے میں ایک سیکیورٹی اہلکار ہلاک جبکہ 2 زخمی ہوگئے ہیں۔
News ID 1859779
آپ کا تبصرہ