15 ستمبر، 2015، 4:21 PM

جنوبی وزیرستان میں بم دھماکے میں 6 فوجی اہلکار زخمی

جنوبی وزیرستان میں بم دھماکے میں 6 فوجی اہلکار زخمی

پاکستان کے قبائلی علاقہ جنوبی وزیرستان میں سڑک کے کنارے نصب بم دھماکے میں سکیورٹی فورسز کے 6 اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقہ جنوبی وزیرستان میں سڑک کے کنارے نصب بم دھماکے میں سکیورٹی فورسز کے 6 اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔  اطلاعات کے مطابق جنوبی وزیرستان کے ایجنسی ہیڈ کوارٹر وانا میں بائی پاس روڈ پر وہابی شرپسندوں نے سڑک کے کنارے بم نصب کیا تھا۔ جسے ریموٹ کنٹرول کی مدد سے اس وقت اڑایا گیا جب سکیورٹی فورسز کے اہلکار وہاں سے گزر رہے تھے۔ دھماکے کے نتیجے میں 6اہلکار زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

واقعے کے بعد علاقے میں شدید کشیدگی کی فضا ہے اور شہر کا مرکزی بازار بند کر دیا گیا ہے ، اس کے علاوہ سکیورٹی فورسز کی جانب سےعلاقے کا گھیراؤ کرکے سرچ آپریشن جاری ہے تاہم اب تک کسی قسم کی گرفتاری کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔جنوبی وزیرستان میں وہابی دہشت گردوں کی کارروائیوں میں ایک مرتبہ پھر تیزی آئی ہے۔ چند روز قبل جنوبی وزیرستان کی سرحد میں واقع علاقے شوال میں شدت پسندوں نے سکیورٹی فورسز پر حملہ کیا تھا جس میں دو اہلکار جاں بحق  ہوگئے تھے۔ ذرائع کے مطابق وہابی شرپسند پاکستان کی ارضی سالمیت کے لئے بہت بڑا خطرہ بن گئے ہیں۔

News ID 1858158

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha