مہر خبررساں ایجنسی نے خامہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں بم دھماکے میں ایک فوجی اہلکار ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا ہے۔ دھماکے میں افغان نیشنل فوجی اہلکاروں کی گاڑی کو نشانہ بنایاگیا۔ آج صبح کابل کے علاقے قالائے زمان خان میں افغان فوجی اہلکاروں کی گاڑی میں نصب میگنیٹک بم دھماکا کیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق دھماکے میں ایک فوجی اہلکار ہلاک ،ایک زخمی ہو گیا۔طالبان نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں بم دھماکے میں ایک فوجی اہلکار ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا ہے۔
News ID 1866345
آپ کا تبصرہ