مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک خود کش حملے کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک جبکہ 4 زخمی ہوگئے ہیں ۔ افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نجیب دانش نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکے میں کم از کم 10 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوئے ہیں جبکہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ ترجمان کے مطابق خود کش حملہ میں عدالتی اہلکاروں کو نشانہ بنایا گيا ۔
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک خود کش حملے کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک جبکہ 4 زخمی ہوگئے ہیں ۔
News ID 1864265
آپ کا تبصرہ