مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مشرقی یمن میں ایک خود کش بم دھماکے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے ہیں حملے کی ذمہ داری داعش دہشت گرد تنظیم نے قبول کرلی ہے۔
ذرائع کے مطابق یمن کے صوبہ حضرموت کے شہر المکلا میں مسلسل تین دھماکے ہوئے جن کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں ۔ ان حملوں کی ذمہ داری وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کرلی ہے۔
آپ کا تبصرہ