23 مئی، 2016، 2:35 PM

عدن میں بم دھماکوں میں 45 افراد ہلاک/داعش نے ذمہ داری قبول کرلی

عدن میں بم دھماکوں میں 45 افراد ہلاک/داعش نے ذمہ داری قبول کرلی

یمن کے شہر عدن میں دو خود کش حملوں کے نتیجے میں 45 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں ۔بم دھماکوں کی ذمہ داری وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کرلی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الحدث کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کے شہر عدن میں دو خود کش حملوں کے نتیجے میں 45 افرادجاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق عدن میں فوجی بھرتی کے ادارے کو نشانہ بنایا گیا ۔سکیورٹی اور امدادی اداروں نے لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال پہنچا دیا ہے جبکہ خود کش حملوں کے بعد عدن بھر میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے ۔سکیورٹی فورسز نے عدن میں سرچ آپریشن تیز کر دیا ہے اور سکیورٹی میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔ ادھر وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے عدن میں بم دھماکوں کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

News ID 1864213

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha