مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں مزید ایک اور دھماکے کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق کابل میں وزارت داخلہ کے دفتر کے باہر خود کش دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے ۔اس سے قبل کابل میں وزارت دفاع کے سامنے دو خود کش دھماکے ہوئے تھے جس کے نتیجے میں اب تک 24افراد جاں بحق اور 25سے زائد زخمی ہو گئے تھے ۔ان دھماکوں کی ذمہ داری طالبان دہشت گردوں نے قبول کی تھی ۔
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں مزید ایک اور دھماکے کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے ہیں۔
News ID 1866722
آپ کا تبصرہ