مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقہ اپر دیر میں ڈوگ درہ میں سڑک کے کنارے نصب بم پھٹنے سے مسافر گاڑی میں موجود 7 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔اطلاعات کےمطابق اپردیر کے علاقے ڈوگ درہ میں امن لشکر کی گاڑی جرگہ سے واپس آرہی تھی کہ سڑک کنارے بم پھٹنے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ گئے۔ پولیس کے مطابق دھماکہ ریموٹ کنٹرول بم سے کیا گیا جس کو سڑک کے کنارے نصب کیا گیا تھا جب کہ دھماکے میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق امن لشکر سے ہے۔پولیس کے مطابق دھماکے سے امن لشکر کی گاڑی تباہ ہوگئی جب کہ واقعہ کے بعد پولیس اور فورسز کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
پاکستان کے قبائلی علاقہ اپر دیر میں ڈوگ درہ میں سڑک کے کنارے نصب بم پھٹنے سے مسافر گاڑی میں موجود 7 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
News ID 1865595
آپ کا تبصرہ