24 اگست، 2016، 12:37 AM

افغانستان کے صوبہ ہلمند میں بم دھماکے میں امریکی فوجی ہلاک

افغانستان کے صوبہ ہلمند میں بم دھماکے میں امریکی فوجی ہلاک

افغانستان کے صوبہ ہلمند میں سڑک کےکنارے نصب دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے ایک امریکی فوجی ہلاک ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے  اے ایف پی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صوبہ ہلمند میں سڑک  کےکنارے نصب دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے ایک امریکی فوجی ہلاک ہوگیا ہے۔اطلاعات کے مطابق مذکورہ حملے میں 6 افغانی فوجی اور ایک امریکی فوجی زخمی بھی ہوا۔ نیٹو کے جاری بیان میں کہا گیا کہ صوبہ ہلمند میں آپریشن کے دوران زخمی ہونے والا امریکی فوجی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والا امریکی فوجی نیٹو کے تحت افغان فوجیوں کو ٹریننگ، تجاویز اور دیگر سرگرمیوں میں مصروف تھا کہ اسے گشت کے دوران دھماکے کا نشانہ بنایا گیا۔

News ID 1866428

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha