25 دسمبر، 2015، 12:16 PM

خیبر ایجنسی میں قبائلی عوام نے اسلحہ پاکستانی فوج کے حوالے کردیا

خیبر ایجنسی میں قبائلی عوام نے اسلحہ پاکستانی فوج کے حوالے کردیا

پاکستان کے قبائلی علاقہ خیبر ایجنسی کے تیراہ میدان میں قبائلی عوام نے اسلحہ کا بڑا ذخیرہ رضا کارانہ طور پر پاکستانی سکیورٹی فورسز کے حوالے کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقہ خیبر ایجنسی کے تیراہ میدان میں قبائلی عوام نے اسلحہ کا بڑا ذخیرہ رضا کارانہ طور پر پاکستانی سکیورٹی فورسز کے حوالے کردیا ہے۔ پاکستانی سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی ادارے اور پولیٹیکل انتظامیہ علاقہ کی تعمیر و ترقی کے لیے مل جل کر کام کر رہے ہیں۔
قبائلی مشران کی جانب سے رضاکارانہ طور پر اسلحے کا بڑا ذخیرہ سکیورٹی فورسز کے حوالے کردیا گیا، اس موقع پر کرنل شوکت نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن خیبر ون اور ٹو کے کامیاب آپریشن کے بعد خیبر ایجنسی کے حالات میں بہتری آئی ہے۔جمع کرائے گئے اسلحہ میں ہیوی مشین گنز،دستی بم، میزائلز،مارٹر گولے ،آر پی جی سیون،درجنوں انٹی ٹینک مائنز،کارتوس اور دیگر اسلحہ شامل ہیں ۔

News ID 1860555

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha