شمالی وزیرستان اور خیبر ایجنسی میں65 وہابی دہشت گرد ہلاک

پاکستان کے قبائلی علاقہ شمالی وزیرستان اور خیبر ایجنسی میں سکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی کے نتیجے میں کم سےکم 65 وہابی دہشت گرد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقہ شمالی وزیرستان اور خیبر ایجنسی میں سکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی کے نتیجے میں  کم سےکم 65  وہابی دہشت گرد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ  " آئی ایس پی آر"  کے مطابق پاکستانی جیٹ طیاروں نے شمالی وزیرستان کے علاقے گرلمائی اور شوال میں وہابی دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، کارروائی کے دوران کم از کم 50 دہشت گرد ہلاک جب کہ ان کا اسلحہ ڈپو بھی تباہ کردیا گیا۔ اس سے قبل سیکورٹی فورسز نے خیبرایجنسی میں پاک افغان سرحدی علاقے رجگال میں دہشت گردوں کے خلاف فضائی کارروائی کی، جس کے نتیجے میں 15 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ کارروائی کے دوران 2 خودکش حملہ آوروں کے مارے جانے کی بھی اطلاعات ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں 40 دہشت گرد مارے گئے تھے۔

News Code 1857464

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 12 =