شمالی وزیرستان میں25 دہشت گرد ہلاک

پاکستان کے قبائلی علاقہ شمالی وزیرستان میں فضائی کارروائی کے دوران 25 وہابی دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جب کہ دہشت گردوں کے 4 ٹھکانوں کو بھی تباہ کردیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقہ شمالی وزیرستان میں فضائی کارروائی کے دوران 25 وہابی دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جب کہ دہشت گردوں کے 4 ٹھکانوں کو بھی تباہ کردیا گیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)  کے مطابق شمالی وزیر ستان کی تحصیل شوال اور میران شاہ میں پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے بمباری کی جس میں 25 وہابی دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق فضائی کارروائی میں جیٹ طیاروں نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس میں ان کے  4 ٹھکانے بھی تباہ ہوگئے۔ آٓئی ایس پی آر کے مطابق فضائی کارروائی میں متعدد دہشت گردوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جس کے باعث دہشت گردوں کی ہلاکتوں میں اضافے کا امکان ہے۔

News Code 1860922

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 13 =