مہر خبررساں ایجنیسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شوال میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے 18 وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ ابلاغ عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے اور اس دوران میران شاہ کے علاقے شوال میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے 18 وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی شمالی وزیرستان اور خیبر ایجنسی میں سکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی کے نتیجے میں کم از کم 65 وہابی دہشت گرد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے تھے۔
آپ کا تبصرہ