مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج نے جنوب مغربی صوبے بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کاروائیاں کی ہیں جن میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔
پاکستانی فوج کی جانب سے اس حوالے ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے ژوب کے نواحی گاوں میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کاروائی کی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ کاروائی کے دوران سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ کاروائی کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد اور جدید ہتھیار بھی برامد کیا گیا۔
پاکستانی فوج نے دہشت گردوں کے خلاف کاروائی جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
آپ کا تبصرہ