مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیرداخلہ شیخ رشید نے بلوچستان میں دہشت گردوں کے حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوشکی اور پنجگور علاقوں میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑّ کے دوران 15 دہشت گرد اور 4 سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع نوشکی اور پنجگور میں دہشت گردوں اور پاکستانی فوج کے جوانوں کے درمیان لڑائی کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوشکی اور پنجگور میں دہشت گردوں کا بڑا حملہ ناکام بنا دیا گیا، اور پاک فوج کے جوانوں نے دہشت گردوں کو کیمپوں سے باہر نکال دیا۔
وزیرداخلہ نے کہا کہ نوشکی میں ہونے والے حملے میں 9 دہشت گرد مارے گئے، اور پاک فوج کے 4 جوان جاں بحق ہوئے، جب کہ پنجگورمیں 6 دہشت گرد ہلاک ہوئے، اور دہشت گردوں نے پنجگور میں پاک فوج کے چار یا پانچ جوانوں کوگھیررکھا ہے، تاہم پاک فوج ان دہشت گردوں کو شکست فاش دے گی۔
وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ دہشت گردوں کے حملوں کو پسپا کرنے پرسکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستانی ذرائع ابلاغ نے 4 دہشت گردوں اور ایک سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کی خبـر دی تھی۔
آپ کا تبصرہ