پاکستان میں 4 خودکش وہابی دہشت گرد گرفتار/دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام

پاکستان کے قبائلی علاقہ خیبرایجنسی میں جمرود کےعلاقے شاکس میں لیویز اور خاصہ دار فورس کی کارروائی میں 4 خونخوار وہابی خودکش حملہ آوروں کوگرفتار کر لیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقہ خیبرایجنسی میں جمرود کےعلاقے شاکس میں لیویز اور خاصہ دار فورس کی کارروائی میں 4 خونخوار وہابی خودکش حملہ آوروں کوگرفتار کر لیا گیا ہے۔ 5 خودکش جیکٹس بھی برآمد بھی کرلی گئی ہیں،پولیٹیکل انتظامیہ کا کہنا ہے دہشت گرد یوم آزادی پر تخریب کاری کرنا چاہتے تھے۔
خیبر ایجنسی میں کارروائی کرکے چار خودکش حملہ آوروں کو گرفتار کرلیاگیا ہے ۔ دہشت گردوں کے قبضے سے 25کلو گرام بارودی مواد سے بھرے 5جیکٹ برآمد ہوئے ہیں ۔کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی ہے ۔
اس موقع پر اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ ضیا اللہ مروت نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد بڑے پیمانے پر تباہی مچانا چاہتے تھے ۔دہشت گردوں سے تفتیش جاری ہے ۔ ذرائع کے مطابق وہابی دہشت گردوں نے پاکستان میں عدم استحکام پیدا کررکھا ہے یزید اور معاویائی لوگ پاکستان کی ارضی سلامتی کے لئے خطرہ بنے ہوئے ہیں اطلاعات کے مطابق پاکستان میں سرگرم وہابیوں کو غیر ملکی خفیہ ایجنسیوں کی بھی حمایت حاصل ہے۔

News Code 1866166

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha