26 ستمبر، 2026، 12:55 AM

اسلام آباد مفاہمت کی جانب واپسی کے لیے چین کی حمایت قابل قدر ہے، صدر پزشکیان

اسلام آباد مفاہمت کی جانب واپسی کے لیے چین کی حمایت قابل قدر ہے، صدر پزشکیان

ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے چین کے صدر شی جن پنگ کی جانب سے امریکہ اور ایران کے درمیان اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی بحالی کی حمایت کا خیر مقدم کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا کہ وہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی طرف واپسی اور اختلافات کو بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے حل کرنے کے لیے شی جن پنگ کی دانش مندانہ اور ذمہ دارانہ حمایت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے مزید کہا کہ ایران بھی اسی مؤقف کی حمایت کرتا ہے اور اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی جانب واپسی کو اہم سمجھتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ پہلے سے طے شدہ وعدوں کا احترام اور سنجیدہ، با مقصد اور نتیجہ خیز مذاکرات کے لیے سازگار ماحول کی فراہمی ناگزیر ہے۔

صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ خود مختاری کے احترام، کشیدگی میں کمی اور خطے میں امن و استحکام کے تحفظ کے حوالے سے تہران اور بیجنگ کے درمیان ہم آہنگی مستقبل میں تعمیری تعاون کے لیے مضبوط بنیاد فراہم کرتی ہے۔

یاد رہے چینی صدر شی جن پنگ نے جمعرات کے روز وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے دوران ’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت‘ کی طرف واپسی کی حمایت کی تھی۔

News ID 1941659

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha