24 جولائی، 2015، 1:14 AM

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں مختلف واقعات میں 9 افراد ہلاک

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں مختلف واقعات  میں 9 افراد ہلاک

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں مون سون بارشوں اور تودے گرنے سے گزشتہ پانچ دنوں میں کم سے کم 9 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں مون سون بارشوں اور تودے گرنے سے گزشتہ پانچ دنوں میں کم سے کم 9 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق کشمیر کے چار پہاڑی اضلاع میں ندی نالوں میں طغیانی اور تودوں کی وجہ سے لوگ پھنس گئے۔ سرکاری حکام  کے مطابق شدید بارشوں کی وجہ سے دور دراز پہاڑی مقامات تک رسائی نہ ہونے کی وجہ سے ہلاکتوں اور املاک کو پہنچنے والے نقصان میں اضافہ کا اندیشہ ہے۔

ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل ظہیر قریشی نے اے ایف پی کو بتایا کہ دستیاب معلومات کے مطابق اب تک نو ہلاکتوں، سات کے زخمی اور 47 مکانات تباہ ہونے کی اطلاعات ہیں۔

 

News ID 1856838

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha