زیمبابوے میں ٹریفک حادثے میں کم از کم 43 افراد ہلاک

زیمبابوے میں ٹریفک حادثے میں کم از کم 43 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ زیمبابوے میں ٹریفک حادثے میں کم از کم 43 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق زیمبابوے میں ہرونگوے کے علاقے نیاماکتے میں زیمبیا جانے والی بس موڑ کاٹتے ہوئے ڈرائیور سے بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرا کر الٹ گئی۔ پولیس ترجمان کے مطابق حادثے میں موقع پر ہی 43 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے تھے جنہیں امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا۔

News Code 1873062

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha