انڈونیشیا میں سیاحوں کی بس کھائی میں گرنے سے 21 افراد ہلاک

انڈونیشیا کے علاقے سکابو می میں تیز رفتاری کے باعث سیاحوں کی بس کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 21 افراد ہلاک اور متعدد افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ انڈونیشیا کے علاقے سکابو می میں تیز رفتاری کے باعث سیاحوں کی بس کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 21 افراد ہلاک اور متعدد افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ انڈونیشیا کے صوبے مغربی جاوا کے ضلع سکابومی میں سیاحوں سے بھری بس تیز رفتاری کے باعث توازن کھو بیٹھی اور حادثے کا شکار ہوگئی،مقامی سیاحوں سے بھری بس تقریباً 100 فٹ گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 21 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے، حادثے کے وقت بس میں 37 سیاح سوار تھے جب کہ حادثے میں زخمی ہونے والے 9 افراد کی حالت تشویشناک ہے جنہیں ہسپتالوں میں طبی امداد دی جارہی ہے۔

News Code 1883778

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 7 =