ترکی میں اسکول بس کے حادثے میں طلبا سمیت 14 افراد ہلاک

ترکی کے جنوبی علاقے میں تفریحی دورے سے واپس آنے والی اسکول بس کے حادثے میں طلبا سمیت 14 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے حریت کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے جنوبی علاقے میں تفریحی دورے سے واپس آنے والی اسکول بس کے حادثے میں طلبا سمیت 14 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ترکی کے جنوبی صوبے عثمانیہ میں ایک اسکول بس تفریحی دورے سے واپس آ رہی تھی کہ کار سے ٹکرانے کے بعد گہری نہر میں جا گری جس کے نتیجے میں طلبا اور اساتذہ سمیت 14 افراد ہلاک اور 26 زخمی ہو گئے۔ مقامی افراد اور امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے لاشوں اور زخمیوں کو گاڑی سے باہر نکال لیا۔

News Code 1864551

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha