مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے ارکان نے پارلیمنٹ میں گاندھی خاندان کو مبینہ انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنانے پر جم کر احتجاج کیا ہے ۔
نیشنل ہیرالڈ کیس سے متعلق جس میں کانگریس پارٹی صدر سونیا گاندھی اور ان کے نائب صدر بیٹے راہول گاندھی پر ایک کروڑ 35 لاکھ روپے کے فراڈ کا الزام ہے۔پارٹی کے تیور خاصے تیکھے ہیں۔کانگریس قیادت نے اس معاملے پر انصاف ملنے تک پارلیمنٹ میں احتجاج جاری رکھنے کی دھمکی دی ہے۔ ساتھ ہی بی جے پی کے مرکزی وزیر بیریندر سنگھ کے بیان کی بھی مخالفت کی جارہی ہے ۔جنھوں نے کانگریس کے بقول جواہر لال نہرو کے خلاف نامناسب باتیں کیں۔اس دوران لوک سبھا کے ایوان میں سونیا گاندھی اور راہول گاندھی کی موجودگی میں وریندر سنگھ کے بیان کے خلاف تحریک التوا جمع کرائی گئی ۔راجیہ سبھا میں بھی اپوزیشن ارکان نے اسپیکر کا گھیراؤ کیا اور اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا ۔
بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے ارکان نے پارلیمنٹ میں گاندھی خاندان کو مبینہ انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنانے پر جم کر احتجاج کیا ہے ۔
News ID 1860212
آپ کا تبصرہ