2 جون، 2016، 12:56 AM

ہندوستان کی سیاسی جماعت کانگریس میں قیادت کی تبدیلی کا فیصلہ

ہندوستان کی سیاسی جماعت کانگریس میں قیادت کی تبدیلی کا فیصلہ

ہندوستان کی بڑی سیاسی جماعت " کانگریس" کی قیادت میں تبدیلی کا فیصلہ ہوگیا ہے ،رواں ماہ کانگریس کی صدر سونیا گاندھی عہدے سے سبکدوش ہو کر اپنے بیٹے راہول گاندھی کو صدارت سونپ دیں گی ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کی بڑی سیاسی جماعت " کانگریس" کی قیادت میں تبدیلی کا فیصلہ ہوگیا ہے ،رواں ماہ کانگریس کی صدر سونیا گاندھی عہدے سے سبکدوش ہو کر اپنے بیٹے راہول گاندھی کو صدارت سونپ دیں گی ۔ ہندوستانی ذرائع کے مطابق رواں ماہ راہول گاندھی کو پارٹی کی قیادت سونپ دی جائے گی ،2014ء میں لوک سبھا کے انتخابات میں بدترین شکست کے بعد سونیا گاندھی نے بیان دیا تھا کہ کانگریس تنظیم میں جلد بڑی تبدیلیاں ہوں گے، لیکن یہ تبدیلی مسلسل ٹلتی رہی، اب اسمبلی انتخابات میں شکست کے بعد اس بات کا امکان غالب ہے کہ راہول کو پارٹی قیادت کی ذمہ داری رواں ماہ ہی سونپ دی جائے گی، چونکہ سونیا گاندھی سے ملاقات کرنے والے پارٹی لیڈر بھی یہ اشارہ دے رہے ہیں کہ تبدیلی کی تمام تیاریاں مکمل ہو چکی جبکہ ملک گیر سطح پر بھی کانگریس میں وسیع پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ ہو گی ۔بعض ذرائع کے مطابق کانگریس میں زیادہ تر عہدوں پر نئے اور نوجوان چہروں کو آگے لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔واضح رہے کہ 2014ء کے لوک سبھا انتخابات کے بعد پہلی بار کانگریس کو 543 رکنی ایوان میں محض 44 سیٹیں ملی تھیں۔

News ID 1864443

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha