11 اگست، 2015، 1:06 PM

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی اسمبلی غیر قانونی

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی اسمبلی غیر قانونی

پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق نے ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی اسمبلی کوغیر قانونی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ دولت مشترکہ کی پارلیمانی میں شرکت کے لیے ہندوستان کے زیر انتظام جموں و کشمیر کی اسمبلی کے اسپیکر کو دعوت نہیں دی جائے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق نے ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی اسمبلی  کوغیر قانونی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ دولت مشترکہ کی  پارلیمانی میں شرکت کے لیے ہندوستان کے زیر انتظام جموں و کشمیر کی اسمبلی کے اسپیکر کو دعوت نہیں دی جائے گی۔ قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں پاکستان کا مؤقف واضح ہے ایاز صادق  سی پی سی کے صدر بھی ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی اسمبلی غیر قانونی ہے اور ہم اسے تسلیم نہیں کرتے۔ اسپیکر ایاز صادق نے کہا کہ اگر ہندوستان کشمیر کے مسئلے کی وجہ سے کانفرنس میں شرکت نہیں کرتا تو وہ اس کی مرضی ہے تاہم ہم اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ ایاز صادق کا کہنا تھا کہ جموں کشمیر کا مسئلہ تاحال اقوام متحدہ کے ایجنڈے میں شامل ہے اور 1947 کے بعد سے اب تک یہ مسئلہ متنازع ہے۔ واضح  رہے کہ گذشتہ سال اکتوبر میں کیمرون میں ہونے والی 60ویں کانفرنس کے دوران ایاز صادق کو سی پی سی کا صدر مقرر کیا گیا تھا۔ اس وقت یہ بھی فیصلہ کیا گیا تھا کہ 61ویں کانفرنس رواں سال 30 ستمبر سے 18 اکتوبر کے دوران اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔

 

News ID 1857306

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha